مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحدود والديات— حدود اور دیات کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي أَوْلَادِ الزِّنَا باب: زنا کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بچوں کا بیان
حدیث نمبر: 10549
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " هُوَ شَرُّ الثَّلَاثَةِ إِذَا عَمِلَ بِعَمَلِ أَبَوَيْهِ " . يَعْنِي وَلَدَ الزِّنَا . رَوَاهُ أَحْمَدُ عَنْ أَسْوَدَ بْنِ عَامِرٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ رِفَاعَةَ ، وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ لَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ .
محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” وہ تینوں میں سب سے برا ہے جبکہ وہ اپنے ماں باپ کا سا عمل کرے “ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد زنا کے نتیجے میں پیدا ہونے والا بچہ تھا ۔
یہ روایت امام أحمد نے اسود بن عامر کے حوالے سے ابراہیم بن اسحاق سے ، ابراہیم بن عبید بن رفاعہ سے نقل کی ہے ۔ ابراہیم بن اسحاق نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔