مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحدود والديات— حدود اور دیات کے بارے میں روایات
بَابُ النَّهْيِ عَنِ الْمُثْلَةِ باب: مثلہ کرنے کی ممانعت
حدیث نمبر: 10492
وَعَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُمَيْرٍ ، وَعَائِذِ بْنِ قُرْطٍ ، قَالَا : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : ¤ " لَا تُمَثِّلُوا بِشَيْءٍ مِنْ خَلْقِ اللَّهِ فِيهِ الرُّوحُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ سَلَمَةَ الْخَبَائِرِيُّ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا حکم بن عمرو رضی اللہ عنہ اور سیدنا عائذ بن قرظ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اللہ کی مخلوق میں سے کسی ایسی چیز کا مثلہ نہ کرو جس میں روح موجود ہوتی ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن سلمہ خبائری ہے ، اور وہ متروک ہے ۔