مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحدود والديات— حدود اور دیات کے بارے میں روایات
بَابُ النَّهْيِ عَنِ الْمُثْلَةِ باب: مثلہ کرنے کی ممانعت
وَعَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ : ¤ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْمُثْلَةِ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ وَلَدِ الْمُغِيرَةِ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ . وَفِي الطَّبَرَانِيِّ : عَنِ الْمُغِيرَةِ ابْنِ بِنْتِ الْمُغِيرَةِ قَالَ : ¤ مَرَّ الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ بِالْحِيرَةِ ، فَإِذَا قَوْمٌ قَدْ نَصَبُوا ثَعْلَبًا يَرْمُونَهُ غَرَضًا فَوَقَفَ عَلَيْهِمْ ، فَقَالَ : إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَنْهَى عَنِ الْمُثْلَةِ . ¤ فَإِنْ كَانَ الْمُغِيرَةَ ابْنَ بِنْتِ الْمُغِيرَةِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْيَشْكُرِيَّ ، فَهُوَ ثِقَةٌ ، وَإِنْ كَانَ غَيْرَهُ ، فَلَمْ أَعْرِفْهُ . ¤ وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ فِي الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ . ¤سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مثلہ کرنے سے منع کیا ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے ایک شخص کے حوالے سے نقل کی ہے ، جو سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ کی اولاد سے تعلق رکھتا ہے اس کے حوالے سے یہ سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے طبرانی میں یہ بات منقول ہے کہ
یہ روایت سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ کے نواسے مغیرہ سے منقول ہے وہ بیان کرتے ہیں : حیرہ کے مقام پر سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کا گزر ہوا وہاں کچھ لوگوں نے ایک لومڑی کو نشانہ بنایا ہوا تھا ، اور اس پر نشانے بازی کر رہے تھے ، تو سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ ان کے پاس کھڑے ہوئے ، اور بولے : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مثلہ کرنے سے منع کرتے ہوئے سنا ہے ۔ اگر تو سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ کے نواسے مغیرہ سے مراد مغیرہ بن عبداللہ یشکری ہے ، تو پھر وہ ثقہ ہے ، اور اگر یہ اس کے علاوہ کوئی اور ہے ، تو پھر میں اس سے واقف نہیں ہوں ۔ اس سے پہلے قسموں اور نذر سے متعلق باب میں سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث گزر چکی ہے ۔