مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحدود والديات— حدود اور دیات کے بارے میں روایات
بَابُ النَّهْيِ عَنِ الْمُثْلَةِ باب: مثلہ کرنے کی ممانعت
وَعَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ رَاشِدٍ ، قَالَ : كَانَ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ مُلْجِمٍ لَعَنَهُ اللَّهُ وَأَصْحَابَهُ . قُلْتُ : فَذَكَرَ الْحَدِيثَ فِي وَفَاةِ عَلِيٍّ وَقَتْلِهِ إِلَى أَنْ قَالَ : ¤ فَقَالَ عَلِيٌّ لِلْحُسَيْنِ : إِنْ بَقِيتُ رَأَيْتُ فِيهِ رَأْيِي ، وَإِنْ هَلَكْتُ مِنْ ضَرْبَتِي هَذِهِ ، فَاضْرِبْهُ ضَرْبَةً وَلَا تُمَثِّلْ بِهِ ، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَنْهَى عَنِ الْمُثْلَةِ وَلَوْ بِالْكَلْبِ الْعَقُورِ . وَهُوَ بِتَمَامِهِ فِي مَنَاقِبِ عَلِيٍّ ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ . ¤اسماعیل بن راشد کہتے ہیں : ابن ملجم ، اللہ تعالیٰ اس پر اور اس کے ساتھیوں پر لعنت کرے اس کے واقعہ میں یہ بات ہے ، جس میں راوی نے پوری روایت ذکر کی ہے ، جو سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی وفات اور ان کے قتل ہونے کے بارے میں ہے اس میں راوی کہتے ہیں : سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے امام حسین رضی اللہ عنہ سے فرمایا : اگر میں زندہ رہ گیا تو اس کے بارے میں اپنی رائے دیکھوں گا ( کہ وہ کیا ہوتی ہے ؟ ) اور اگر اس کی اس ضرب کی وجہ سے میں مر گیا تو تم بھی اسے ایک ضرب لگانا تم اس کا مثلہ نہ کرنا کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مثلہ کرنے سے منع کرتے ہوئے سنا ہے خواہ وہ کوئی باؤلہ کتا ہی کیوں نہ ہو ۔ یہ مکمل روایت سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے مناقب سے متعلق باب میں آئے گی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کی سند منقطع ہے ۔