مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحدود والديات— حدود اور دیات کے بارے میں روایات
بَابُ التَّلْقِينِ فِي الْحَدِّ باب: حد کے بارے میں تلقین
حدیث نمبر: 10487
وَعَنِ الشَّعْبِيِّ أَنْ شَرَاحَةَ الْهَمْدَانِيَّةَ أَتَتْ عَلِيًّا ، فَقَالَتْ : إِنِّي زَنَيْتُ . فَقَالَ : لَعَلَّكِ غَيْرَى ؟ لَعَلَّكِ رَأَيْتِ فِي مَنَامِكِ ؟ لَعَلَّكِ اسْتُكْرِهْتِ ؟ كُلُّ ذَلِكَ تَقُولُ : لَا . ¤محمد محی الدین
امام شعبی بیان کرتے ہیں : شراحہ ہمدانیہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس آئی اور بولی: میں نے زنا کا ارتکاب کیا ہے ۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا : شاید تم مزاج کی تیزی کی وجہ سے ایسا کہہ رہی ہو شاید تم نے یہ چیز خواب میں دیکھی تھی شاید تمہارے ساتھ زبردستی کی گئی تھی ہر مرتبہ اس عورت نے یہی جواب دیا : جی نہیں ۔