حدیث نمبر: 10482
وَعَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ : ¤ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ مُتَحَنِّطًا ، فَلَمَّا رَآهُ وَوَجَدَ رِيحَ الْحَنُوطِ ، قَالَ : اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ هَذَا ، قَالَ : فَجَاءَهُ ، فَذَكَرَ أَنَّهُ وَقَعَ عَلَى جَارِيَةِ امْرَأَتِهِ ، وَسَأَلَهُ أَنْ يُقِيمَ عَلَيْهِ الْحَدَّ ، قَالَ : اسْتَغْفِرِ اللَّهَ وَتُبْ إِلَيْهِ ، وَاسْتُرْ عَلَى نَفْسِكَ ، وَإِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ تُعْتِقَهَا فَافْعَلْ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ . وَإِبْرَاهِيمُ لَمْ يُدْرِكِ ابْنَ مَسْعُودٍ ، وَلَكِنَّ رِجَالَهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

ابراہیم نخعی بیان کرتے ہیں : ایک شخص سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اس نے حنوط لگائی ہوئی تھی جب سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اس کو دیکھا تو انہیں اس میں سے حنوط کی خوشبو محسوس ہوئی ، تو انہوں نے کہا: اے اللہ میں اس کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں راوی کہتے ہیں : وہ شخص ان کے پاس آیا اور اس نے یہ بات ذکر کی کہ اس نے اپنی بیوی کی کنیز کے ساتھ صحبت کر لی ہے اس نے ان سے درخواست کی کہ وہ اس پر حد جاری کریں تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : تم اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرو اور اس کی بارگاہ میں توبہ کرو اور اپنی ذات کی پردہ پوشی کرو اگر تم سے ہو سکے تو اس کنیز کو آزاد کر دو ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے : ابراہیم نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے ، تا ہم اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحدود والديات / حدیث: 10482
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ منقطع
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9191)»