مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المغازي والسير— مغازی اور سیر کے بارے میں روایات
بَابُ فَتْحِ الْقُسْطَنْطِينِيَّةِ وَرُومِيَّةَ باب: قسطنطنیہ اور رومیہ کی فتح
وَعَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ صَاحِبِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ وَهُوَ بِالْفُسْطَاطِ فِي خِلَافَةِ مُعَاوِيَةَ ، قَالَ : وَكَانَ مُعَاوِيَةُ أَغْزَى النَّاسِ لِلْقُسْطَنْطِينِيَّةِ ، فَقَالَ : وَاللَّهِ لَا يَعْجِزُ هَذِهِ الْأُمَّةُ مِنْ نِصْفِ يَوْمٍ ، إِذَا رَأَيْتَ الشَّامَ مَائِدَةَ رَجُلٍ ، وَأَهْلِ بَيْتِهِ ، فَعِنْدَ ذَلِكَ فَتْحُ الْقُسْطَنْطِينِيَّةِ . ¤ قُلْتُ : رَوَى أَبُو دَاوُدَ مِنْهُ طَرَفًا . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سیدنا ابوثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں ان سے یہ بات منقول ہے کہ وہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت میں فسطاط میں موجود تھے اور سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ لوگوں کو قسطنطنیہ کی جنگ کے لئے تیار کر رہے ہیں ۔ سیدنا ابوثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اللہ کی قسم یہ امت دن کے نصف سے عاجز نہیں آئے گی جب تم شام کو دیکھو گے کہ وہاں ایک شخص اور اس کے اہلخانہ کا دستر خوان ہو گا اس وقت قسطنطنیہ فتح ہو جائے گا ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں امام ابوداؤد نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔