حدیث نمبر: 10365
وَعَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ قَالَ : كَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَزَّاحٍ قَدِيمًا لَهُ صُحْبَةٌ ، يَقُولُ إِنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " يُوشِكُ أَنْ يُؤَمَّرَ عَلَيْهِمُ الرُّوَيْجِلُ فَيَجْتَمِعُ إِلَيْهِ قَوْمٌ ، مُحَلَّقَةٌ أَقْفِيَتُهُمْ ، بِيضٌ قُمُصُهُمْ ، فَكَانَ إِذَا أَمَرَهُمْ بِشَيْءٍ حَضَرُوا " . ¤ فَشَاءَ رَبُّكَ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ وَزَّاحٍ وَلِيَ بَعْضَ الْمُدُنِ ، فَاجْتَمَعَ إِلَيْهِ قَوْمٌ مِنَ الدَّهَاقِينِ مُحَلَّقَةٌ أَقْفِيَتُهُمْ ، بَيْضٌ قُمُصُهُمْ ، فَكَانَ إِذَا أَمَرَهُمْ بِشَيْءٍ حَضَرُوا ، فَيَقُولُ : صَدَقَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا جبیر بن نفیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : سیدنا عبداللہ بن وزاح رضی اللہ عنہ جنہیں قدیم زمانے میں صحابی ہونے کا شرف حاصل ہوا تھا وہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” عنقریب ایسا ہو گا کہ ان لوگوں پر ایک چھوٹا شخص امیر بنے گا لوگ اس کے گرد اکٹھے ہوں گے ان لوگوں کی گدیاں مونڈی ہوئی ہوں گی ان کی قمیصیں سفید ہوں گی جب وہ انہیں کسی چیز کے بارے میں حکم دے گا ، تو وہ لوگ حاضر ہو جائیں گے “ ۔ راوی بیان کرتے ہیں : پھر ایک وقت آیا کہ جب سیدنا عبداللہ بن وزاح رضی اللہ عنہ وہاں کے ایک علاقے کے امیر بن گئے ، تو دہقانوں کی ایک قوم ان کے پاس اکٹھی ہوئی جن کی گدیاں مونڈی ہوئی تھیں اور ان کی قمیصیں سفید تھیں جب سیدنا عبداللہ بن وزاح رضی اللہ عنہ انہیں کوئی حکم دیتے تھے ، تو وہ حاضر ہو جاتے تھے ، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے سچ فرمایا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المغازي والسير / حدیث: 10365
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح