مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المغازي والسير— مغازی اور سیر کے بارے میں روایات
بَابُ غَزْوَةِ خَيْبَرَ باب: غزوہ خیبر کا بیان
حدیث نمبر: 10212
وَعَنِ ابْنِ شِهَابٍ فِي تَسْمِيَةِ مَنِ اسْتُشْهِدَ يَوْمَ خَيْبَرَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي حَارِثَةَ : مَحْمُودُ بْنُ مَسْلَمَةَ ، فَذَكَرُوا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِمُحَمَّدِ بْنِ مَسْلَمَةَ : أَخُوكَ لَهُ أَجْرُ شَهِيدَيْنِ ، وَمَنْ بَنِي زُرَيْقٍ : مَسْعُودُ بْنُ سَعْدِ بْنِ قَيْسٍ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
ابن شہاب نے غزوہ خیبر میں جام شہادت نوش کرنے والوں کے ناموں میں انصار سے تعلق رکھنے والے سیدنا محمود بن مسلمہ رضی اللہ عنہ کا ذکر کیا ہے جن کا تعلق بنو حارثہ سے تھا ان لوگوں نے یہ بات بھی ذکر کی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ سے فرمایا تھا تمہارے بھائی کو دو شہیدوں کا اجر ملے گا اس کے علاوہ بنوزریق سے تعلق رکھنے والے سیدنا مسعود بن سعد بن قیس رضی اللہ عنہ ( نے جام شہادت نوش کیا ) ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔