مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المغازي والسير— مغازی اور سیر کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ أَحْسَنَ الْقِتَالَ يَوْمَ أُحُدٍ باب: اس شخص کا بیان ، جس نے غزوہ احد کے دن ، اچھے طریقے سے جنگ کی
حدیث نمبر: 10118
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : دَخَلَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ عَلَى فَاطِمَةَ يَوْمَ أُحُدٍ ، فَقَالَ : ¤ خُذِي هَذَا السَّيْفَ غَيْرَ ذَمِيمٍ ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَئِنْ كُنْتَ أَحْسَنْتَ الْقِتَالَ لَقَدْ أَحْسَنَهُ سَهْلُ بْنُ حُنَيْفٍ ، وَأَبُو دُجَانَةَ سِمَاكُ بْنُ خَرَشَةَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : غزوہ اُحد کے بعد ، سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لائے اور بولے : یہ تلوار لے لو ! جو مذمت کے بغیر ہے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اگر تم نے اچھے طریقے سے لڑائی کی ہے ، تو سہل بن حنیف نے ، اور ابودجانہ سماک بن خرشہ نے بھی اچھے طریقے سے لڑائی کی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔