مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المغازي والسير— مغازی اور سیر کے بارے میں روایات
قَدْ حَضَرَ بَدْرًا جَمَاعَةٌ باب: غزوہ بدر کون سے مہینے میں پیش آیا تھا ؟ اور اس میں شریک ہونے والوں کی تعداد کتنی ہے ؟
حدیث نمبر: 10044
وَعَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ حَكِيمٍ قَالَ : قُلْتُ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَهْلٍ : شَهِدْتَ بَدْرًا ؟ قَالَ : نَعَمْ ، وَالْعَقَبَةَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَحْمَدَ وَهُوَ ثَبْتٌ . ¤محمد محی الدین
مغیرہ بن حکیم بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا عبداللہ بن سہل رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا : کیا آپ غزوہ بدر میں شریک ہوئے ہیں ؟ انہوں نے جواب دیا : جی ہاں ! اور بیعت عقبہ ( میں بھی شریک ہوا ہوں ) ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف عبداللہ بن أحمد کا معاملہ مختلف ہے ، اور وہ ثبت ہے ۔