مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المغازي والسير— مغازی اور سیر کے بارے میں روایات
قَدْ حَضَرَ بَدْرًا جَمَاعَةٌ باب: غزوہ بدر کون سے مہینے میں پیش آیا تھا ؟ اور اس میں شریک ہونے والوں کی تعداد کتنی ہے ؟
حدیث نمبر: 10043
وَعَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ حَكِيمٍ قَالَ : قُلْتُ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعْدِ بْنِ خَيْثَمَةَ : شَهِدْتَ بَدْرًا ؟ قَالَ : نَعَمْ ، وَالْعَقَبَةَ مَعَ أَبِي ، رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
مغیرہ بن حکیم بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا عبداللہ بن سعد بن خیثمہ انصاری رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا : کیا آپ غزوہ بدر میں شریک ہوئے ہیں ؟ انہوں نے جواب دیا : جی ہاں ! اور بیعت عقبہ میں بھی ، اپنے والد کے ساتھ ( شریک ہوا ہوں )
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔