مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المغازي والسير— مغازی اور سیر کے بارے میں روایات
قَدْ حَضَرَ بَدْرًا جَمَاعَةٌ باب: غزوہ بدر کون سے مہینے میں پیش آیا تھا ؟ اور اس میں شریک ہونے والوں کی تعداد کتنی ہے ؟
حدیث نمبر: 10042
وَعَنْ رِفَاعَةَ بْنِ رَافِعٍ قَالَ : خَرَجْتُ أَنَا وَأَخِي خَلَّادٌ إِلَى بَدْرٍ عَلَى بَعِيرٍ لَنَا أَعْجَفَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ ، وَقَدْ تَقَدَّمَتْ طَرِيقُ الْبَزَّارِ فِي أَوَائِلِ غَزْوَةِ بَدْرٍ . ¤محمد محی الدین
سیدنا رفاعہ بن رافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں اور میرا بھائی خلاد ، ایک اونٹ پر سوار ہو کر بدر کی طرف گئے تھے ، جو ( یعنی اونٹ ) کمزور ہو چکا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ امام بزار نے اسے ایک طویل حدیث میں نقل کیا ہے ، جو اس سے پہلے امام بزار کے حوالے سے غزوہ بدر سے متعلق باب کے آغاز میں گزر چکی ہے ۔