مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المغازي والسير— مغازی اور سیر کے بارے میں روایات
قَدْ حَضَرَ بَدْرًا جَمَاعَةٌ باب: غزوہ بدر کون سے مہینے میں پیش آیا تھا ؟ اور اس میں شریک ہونے والوں کی تعداد کتنی ہے ؟
حدیث نمبر: 10041
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ : شَهِدَ أَخِي ثَعْلَبَةُ بْنُ سَعْدٍ بَدْرًا ، وَقُتِلَ يَوْمَ أُحُدٍ وَلَمْ يَعْقُبْ ، رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عَبْدُ الْمُهَيْمِنِ بْنُ عَبَّاسٍ ؛ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ثعلبہ بن سعد کے بھائی غزوہ بدر میں شریک ہوئے تھے اور انہوں نے غزوہ احد میں جام شہادت نوش کیا تھا ، ان کی کوئی اولاد نہیں تھی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالمہیمن بن عباس ہے اور وہ ضعیف ہے ۔