کتب حدیث ›
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة › ابواب
› باب: جس نے قربانی نہیں کی اس کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
قَالَ مُسَدَّدٌ: ثَنَا فُضَيْلُ بْنُ عِيَاضٍ، عَنِ الْمُغِيرَةِ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ " أَنَّ أَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ شَهِدَا الْمَوْسِمَ فَلَمْ يُضَحِّيَا " .
ترجمہ
امام شعبی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ”سیدنا ابوبکر صدیق اور سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہما موسمِ حج میں موجود تھے لیکن اس کے باوجود آپ دونوں نے قربانی نہیں کی۔“
قَالَ مُسَدَّدٌ: وَثَنَا فُضَيْلُ بْنُ عِيَاضٍ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ " أَنَّ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - كَانَ يَحُجُّ فَلَا يُضَحِّي " .
ترجمہ
ابراہیم نخعی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ”سیدنا عمر رضی اللہ عنہ حج ادا فرماتے تھے لیکن (ایامِ حج میں) قربانی نہیں کیا کرتے تھے۔“
وَقَالَ إِبْرَاهِيمُ : " كَانُوا يَحُجُّونَ وَمَعَهُمْ أَوْرَاقُهُمْ وَذَهَبُهُمْ فَلَا يُضَحُّونَ " .
ترجمہ
ابراہیم النخعی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ”وہ (صحابہ کرام رضی اللہ عنہم) حج ادا کیا کرتے تھے اور ان کے پاس چاندی اور سونا (بقدرِ استطاعت) موجود ہوتا تھا، اس کے باوجود وہ (دورانِ سفر ایامِ عید میں) قربانی نہیں کرتے تھے۔“