إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأذان— اذان کا بیان۔
باب النهي عن الصلاة إذا أخذ المؤذن في الإقامة باب: مؤذن کے اقامت شروع کر دینے کے بعد (نفل) نماز کی ممانعت کا بیان۔
وَرَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ: ثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَبَنَا أَبُو عَامِرٍ صَالِحُ بْنُ رُسْتُمٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: " أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ - صَلَاةُ الصُّبْحِ - فَقَامَ رَجُلٌ يُصَلِّي الرَّكْعَتَيْنِ، فَجَذَبَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ: أَتُصَلِّي الصُّبْحَ أَرْبَعًا " .
وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا زُهَيْرٌ، ثَنَا وَكِيعُ بْنُ الْجَرَّاحِ عَنْ صَالِحِ ابْنِ رُسْتُمٍ ... فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ.
وَرَوَاهُ ابْنُ مَنْدَهْ فِي مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ مِنْ طَرِيقِ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ الْمَسْجِدَ بَعْدَ مَا أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ وَأُبَيُّ بْنُ الْقِشْبِ يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ، فَقَالَ: أَتُصَلِّي الصُّبْحَ أَرْبَعًا؟ " .
قَالَ أَبُو نُعَيْمٍ فِي مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ: وَهِمَ فِيهِ بَعْضُ الرُّوَاةِ، وَإِنَّمَا هُوَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَالِكِ بْنِ الْقِشْبِ، وَهُوَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُحَيْنَةَ، وَبُحَيْنَةُ أُمُّهُ.سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”فجر کی نماز کی اقامت کہی جا چکی تھی کہ ایک شخص (سنت کی) دو رکعتیں پڑھنے کے لیے کھڑا ہو گیا، تو رسول اللہ ﷺ نے اسے (ہاتھ سے پکڑ کر) اپنی طرف کھینچا اور فرمایا: ”کیا تم صبح کی چار رکعتیں پڑھ رہے ہو؟““
اسے امام ابو یعلیٰ موصلی رحمہ اللہ نے بھی اسی طرح روایت کیا ہے۔
نیز اسے امام بزار، امام طبرانی رحمہ اللہ نے ’المعجم الکبیر‘ میں اور امام ابن حبان رحمہ اللہ نے اپنی ’صحیح‘ میں روایت کیا ہے۔
اور ابن مندہ رحمہ اللہ نے اسے ’معرفۃ الصحابہ‘ میں اسماعیل بن عیاش کے طریق سے روایت کیا ہے جس میں ذکر ہے کہ ”نبی کریم ﷺ مسجد میں داخل ہوئے جبکہ نماز کی اقامت ہو چکی تھی اور سیدنا ابی بن القشب رضی اللہ عنہ دو رکعتیں ادا کر رہے تھے، تو آپ ﷺ نے (ان سے) فرمایا: ”کیا تم صبح کی چار رکعتیں پڑھ رہے ہو؟““
امام ابو نعیم رحمہ اللہ نے ’معرفۃ الصحابہ‘ میں فرمایا ہے کہ اس نام کے ذکر میں بعض راویوں کو وہم ہوا ہے، حالانکہ وہ دراصل سیدنا عبداللہ بن مالک بن القشب رضی اللہ عنہ ہیں، جنہیں سیدنا عبداللہ بن بحینہ رضی اللہ عنہ کہا جاتا ہے اور بحینہ ان کی والدہ کا نام ہے۔