إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأذان— اذان کا بیان۔
باب النهي عن الصلاة إذا أخذ المؤذن في الإقامة باب: مؤذن کے اقامت شروع کر دینے کے بعد (نفل) نماز کی ممانعت کا بیان۔
حدیث نمبر: 927
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ: عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنِ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ "أَنَّ بِلَالًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُؤْذِنُهُ بِالصَّلَاةِ، فَخَرَجَ فَإِذَا هُوَ بِابْنِ الْقِشْبِ يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ، فَقَالَ: أَتُصَلِّي الصُّبْحَ أَرْبَعًا" .ترجمہ
امام محمد بن علی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ”سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ کی خدمتِ اقدس میں نماز کی اطلاع دینے کی غرض سے حاضر ہوئے، پس جب آپ ﷺ باہر تشریف لائے تو دیکھا کہ سیدنا ابن القشب رضی اللہ عنہ (سنت کی) دو رکعتیں ادا کر رہے تھے، اس پر آپ ﷺ نے (تنبیہاً) دریافت فرمایا: ”کیا تم صبح کی چار رکعتیں پڑھتے ہو؟““