إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأذان— اذان کا بیان۔
باب النهي عن الصلاة إذا أخذ المؤذن في الإقامة باب: مؤذن کے اقامت شروع کر دینے کے بعد (نفل) نماز کی ممانعت کا بیان۔
حدیث نمبر: 929
وَقَالَ مُسَدَّدٌ: ثَنَا يَحْيَى ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ شَرِيكِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي نَمِرٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ قَالَ: " رَأَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ وَقَدْ أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ، فَقَالَ: أَصَلَاتَانِ مَعًا؟! " .
هَذَا إِسْنَادٌ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.ترجمہ
ابو سلمہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نے ایک شخص کو دو رکعتیں ادا کرتے ہوئے دیکھا جبکہ (جماعت کے لیے) نماز کھڑی ہو چکی تھی، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”کیا دو نمازیں ایک ساتھ پڑھی جائیں گی؟!““
اس اسناد کے تمام راوی ثقہ ہیں۔