إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأذان— اذان کا بیان۔
باب الكلام في الأذان بما للناس فيه منفعة باب: اذان میں ایسی بات کرنے کا بیان جس میں لوگوں کا فائدہ ہو۔
وَقَالَ مُسَدَّدٌ: ثَنَا يَحْيَى ، عَنْ مَنْصُورٍ، حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ أَوْسٍ يَقُولُ: حَدَّثَنِي مَنْ سَمِعَ مُؤَذِّنَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ حِينَ نَادَى بِالصَّلَاةِ وَحِينَ أَقَامَ: "صَلُّوا فِي رِحَالِكُمْ - فِي مَطَرٍ كَانَ " .
قُلْتُ: رَوَاهُ النَّسَائِيُّ فِي الصُّغْرَى مِنْ طَرِيقِ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَوْسٍ، أَبَنَا رَجُلٌ مِنْ ثَقِيفٍ أَنَّهُ سَمِعَ مُنَادِيَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعْنِي فِي لَيْلَةٍ مَطِيرَةٍ فِي السَّفَرِ - يَقُولُ: "حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ، حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ، صَلُّوا فِي رِحَالِكُمْ " .قبیلہ ثقیف کے ایک صحابی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کے مؤذن کو سنا جب انہوں نے بارش کے دوران نماز کی اذان دی اور اقامت کہی تو اس وقت پکارا: ”تم اپنے ٹھکانوں میں ہی نماز پڑھ لو۔“
امام بوصیری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں کہتا ہوں: اسے امام نسائی رحمہ اللہ نے سنن صغریٰ میں عمرو بن دینار رحمہ اللہ کے واسطے سے روایت کیا ہے، وہ عمرو بن اوس رحمہ اللہ سے اور وہ قبیلہ ثقیف کے ایک صحابی رضی اللہ عنہ سے نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے سفر میں ایک بارش والی رات رسول اللہ ﷺ کے منادی کو سنا، وہ پکار رہا تھا: ”نماز کے لیے آؤ، کامیابی کی طرف آؤ، اپنے ڈیروں میں ہی نماز ادا کر لو۔“