إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأذان— اذان کا بیان۔
باب الكلام في الأذان بما للناس فيه منفعة باب: اذان میں ایسی بات کرنے کا بیان جس میں لوگوں کا فائدہ ہو۔
قَالَ: وَثَنَا هِشَامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ سَمُرَةَ قَالَ: " أَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُنَادِيًا فَنَادَى فِي يَوْمٍ مَطِيرٍ: الصَّلَاةُ فِي الرِّحَالِ " .
رَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ: ثَنَا مَرْوَانُ الْفَزَارِيُّ، ثَنَا أَبُو مَالِكٍ الْأَشْجَعِيُّ، عَنِ ابْنٍ لِسَمُرَةَ، عَنِ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ الْفَزَارِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَنْ قَتَلَ قَتِيلًا فَلَهُ سَلَبُهُ. قَالَ: وَكَانَ إِذَا كَانَ يَوْمٌ مَطِيرٌ يُنَادِي مُنَادِيَهُ: صَلُّوا فِي رِحَالِكُمْ " .
وَرَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ: ثَنَا عَفَّانُ، ثَنَا هَمَّامٌ، ثَنَا قَتَادَةُ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ سَمُرَةَ قَالَ: "إِنَّ يَوْمَ حُنَيْنٍ كَانَ يَوْمًا مَطِيرًا، فَأَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُنَادِيَهُ أَنَّ الصَّلَاةَ فِي الرِّحَالِ " .
وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا أَبُو مُوسَى، ثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ سَمُرَةَ قَالَ: " أَصَابَتْنَا سَمَاءٌ وَنَحْنُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَنَادَى: الصَّلَاةُ فِي الرِّحَالِ " .
قَالَ: وَثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الدَّوْرَقِيُّ ، ثَنَا أَبُو دَاوُدَ ... فَذَكَرَهُ.
قُلْتُ: رِجَالُ إِسْنَادِ حَدِيثِ سَمُرَةَ ثِقَاتٌ.سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”نبی کریم ﷺ نے ایک منادی کو حکم دیا تو اس نے بارش والے دن یہ اعلان کیا کہ: «الصَّلَاةُ فِي الرِّحَالِ» ”نماز ٹھکانوں میں پڑھ لی جائے““
اسے امام محمد بن یحییٰ بن ابی عمر نے روایت کیا ہے، وہ سیدنا سمرہ بن جندب الفزاری رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس نے کسی (دشمن) کو قتل کیا تو اس کا چھینا ہوا سامان اسی کا ہے“، نیز انہوں نے بیان کیا کہ جب بارش کا دن ہوتا تو آپ ﷺ کا منادی یہ ندا کرتا تھا: «صَلُّوا فِي رِحَالِكُمْ» ”تم اپنے ٹھکانوں میں ہی نماز پڑھ لو“
امام ابوبکر بن ابی شیبہ نے اسے حسن بصری رحمہ اللہ کے واسطے سے سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ سے نقل کیا ہے کہ ”غزوہ حنین کے دن بارش ہو رہی تھی، چنانچہ نبی کریم ﷺ نے اپنے منادی کو حکم دیا کہ (اعلان کر دے کہ) «الصَّلَاةَ فِي الرِّحَالِ» ”نماز ٹھکانوں میں ہی ادا کی جائے گی““
امام ابو یعلیٰ موصلی نے اسے حسن بصری رحمہ اللہ کے واسطے سے سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا کہ ”ہم رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ تھے کہ ہم پر بارش برسنے لگی، تو آپ ﷺ نے ندا کروائی: «الصَّلَاةُ فِي الرِّحَالِ» ”نماز ٹھکانوں میں (پڑھ لی جائے)““
ابوعبداللہ الدورقی نے اسے ابوداؤد کے واسطے سے روایت کر کے اسی کا تذکرہ کیا۔
میں کہتا ہوں کہ سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث کی سند کے راوی ثقہ ہیں۔