إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب صفة الجنة— جنت کے اوصاف کا بیان۔
باب في تزاور أهل الجنة ومراكبهم ونظر أهل الجنة إلى ربهم باب: اہلِ جنت کا ایک دوسرے سے ملاقات کرنا، ان کی سواریاں اور اہلِ جنت کا اپنے رب کا دیدار کرنا۔
حدیث نمبر: 7961
وَعَنْ أَبِي ظَبْيَانَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - : "لَيْسَ فِي الدُّنْيَا مِمَّا فِي الْجَنَّةِ شَيْءٌ إِلَّا الْأَسْمَاءُ ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ مَوْقُوفًا، وَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”دنیا میں ان نعمتوں میں سے جو جنت میں (موجود) ہیں، ناموں کے علاوہ اور کوئی شے موجود نہیں ہے۔“ اسے امام مسدد نے موقوفاً روایت کیا ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ (قابلِ اعتماد) ہیں۔