إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب صفة الجنة— جنت کے اوصاف کا بیان۔
باب في تزاور أهل الجنة ومراكبهم ونظر أهل الجنة إلى ربهم باب: اہلِ جنت کا ایک دوسرے سے ملاقات کرنا، ان کی سواریاں اور اہلِ جنت کا اپنے رب کا دیدار کرنا۔
حدیث نمبر: 7960
عَنْ أَبِي أَيُّوبَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "إِنَّ أَهْلَ الْجَنَّةِ لَيَتَزَاوَرُونَ عَلَى نَجَائِبَ بِيضٍ، وَلَيْسَ فِي الْجَنَّةِ شَيْءٌ مِنَ الْبَهَائِمِ إِلَّا الْإِبِلُ وَالطَّيْرُ ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِضَعْفِ أَبِي سَوْرَةَ.
وَرَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، بِغَيْرِ هَذَا اللَّفْظِ.ترجمہ
سیدنا ابو ایوب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اہلِ جنت سفید رنگ کی اصیل اور عمدہ اونٹنیوں پر سوار ہو کر ایک دوسرے کی زیارت کریں گے، اور جنت میں چوپایوں میں سے اونٹوں اور پرندوں کے علاوہ کوئی (دوسرا جانور) نہیں ہوگا۔“ اسے ابو یعلیٰ موصلی نے ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے کیونکہ اس کا راوی ابو سورہ ضعیف ہے، نیز امام ترمذی نے بھی اسے روایت کیا ہے مگر ان کے الفاظ اس سے مختلف ہیں۔