إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب صفة الجنة— جنت کے اوصاف کا بیان۔
باب في عدد أبواب الجنة وسعة أبوابها باب: جنت کے دروازوں کی تعداد اور ان کی وسعت کا بیان۔
حدیث نمبر: 7848
وَعَنْ حَكِيمِ بْنِ مُعَاوِيَةَ بْنِ حَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِنَّكُمْ تُوفُونَ سَبْعِينَ أُمَّةً، أَنْتُمْ آخِرُهَا وَأَكْرَمُهَا عَلَى اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - وَمَا بَيْنَ مِصْرَاعَيْنِ مِنْ مَصَارِيعِ الْجَنَّةِ مَسِيرَةُ أَرْبَعِينَ عَامًا، وَلَيَأْتِيَنَّ عَلَيْهِ يَوْمٌ وَإِنَّهُ لَكَظِيظٌ ". رَوَاهُ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَأَبُو يَعْلَى وَعَنْهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ.ترجمہ
سیدنا معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یقیناً تم ستر امتوں کی تعداد مکمل کرو گے، تم ان میں سب سے آخری ہو اور اللہ عزوجل کے حضور سب سے زیادہ معزز و مکرم ہو، اور جنت کے دروازوں کے دو پٹوں کے درمیان چالیس سال کی مسافت کا فاصلہ ہے، اور ان پر ایک ایسا دن ضرور آئے گا جب وہ (لوگوں کے کثرتِ ازدحام کی وجہ سے) لبالب بھرے ہوئے ہوں گے۔“ اسے عبد بن حمید، احمد بن حنبل اور ابو یعلیٰ نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے اسے ابو یعلیٰ کے واسطے سے اپنی صحیح میں نقل کیا ہے۔