إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب صفة الجنة— جنت کے اوصاف کا بیان۔
باب ما جاء في مفتاح الجنة وثمنها وصفتها باب: جنت کی کنجی، اس کی قیمت اور اس کی صفت کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
عَنْ سَعِيدِ بْنِ رُمَّانَةَ قَالَ: "قِيلَ لَوَهْبِ بْنِ مُنَبِّهٍ: أَلَيْسَ مِفْتَاحُ الْجَنَّةِ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ؟ قَالَ: بَلَى وَلَكِنْ لَيْسَ مِنْ مِفْتَاحٍ إِلَّا وَلَهُ أَسْنَانٌ، فَمَنْ أَتَى الْبَابَ بِأَسْنَانِهِ فُتِحَ لَهُ وَمَنْ لَمْ يَأْتِ الْبَابَ بِأَسْنَانِهِ لَمْ يُفْتَحْ لَهُ ".
رَوَاهُ إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ بِإِسْنَادٍ حَسَنٍ، وَقَدْ عَلَّقَهُ الْبُخَارِيُّ لَوَهْبٍ.
وَلَهُ شَاهِدٌ مَرْفُوعٌ مِنْ حَدِيثِ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي كِتَابِ الدُّعَاءِ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ.وہب بن منبہ سے مروی ہے کہ ان سے دریافت کیا گیا: ”کیا «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں“ جنت کی کنجی نہیں ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”کیوں نہیں، لیکن ایسی کوئی کنجی نہیں ہے مگر یہ کہ اس کے دندانے ہوتے ہیں، پس جو شخص (جنت کے) دروازے پر ایسی کنجی لے کر آئے گا جس کے دندانے ہوں گے تو اس کے لیے وہ کھول دیا جائے گا اور جو شخص بغیر دندانوں والی کنجی لائے گا اس کے لیے نہیں کھولا جائے گا“۔ اس روایت کو اسحاق بن راہویہ نے سندِ حسن کے ساتھ بیان کیا ہے، امام بخاری نے بھی اسے وہب بن منبہ سے تعلیقاً نقل کیا ہے، نیز اس کا ایک شاہد سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کی رسول اللہ ﷺ سے مرفوع حدیث سے بھی ملتا ہے جسے امام احمد بن حنبل، بزار اور طبرانی نے ’کتاب الدعاء‘ میں ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔