إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الرقى والتمائم— دم اور تعویذات کا بیان۔
باب ما يرقى به المريض باب: بیمار پر کن کلمات سے دم کیا جائے۔
حدیث نمبر: 3944
قَالَ مُسَدَّدٌ: ثَنَا حُمَيْدُ بْنُ الْأَسْوَدِ أَبُو الْأَسْوَدِ ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أُمَيَّةَ، حَدَّثَنِي الثِّقَةُ "أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ عَادَ مَرِيضًا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ [فَقَالُوا] ... ذَكَرَ كَلَامًا، فَقَالَ: لَا تَقُولُوا هَكَذَا، وَلَكِنْ قُولُوا كَمَا كَانَ يَقُولُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا عَادَ مَرِيضًا: اللَّهُمَّ أَذْهَبْ عَنْهُ مَا يَجِدُ، وَآجِرْهُ فِيمَا ابْتَلَيْتَهُ".
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ; لِجَهَالَةِ بَعْضِ رُوَاتِهِ.ترجمہ
سیدنا عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کے صحابہ میں سے ایک بیمار شخص کی عیادت فرمائی تو (وہاں موجود لوگوں نے) کچھ کلمات کہے، جس پر آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تم اس طرح کے کلمات نہ کہو، بلکہ اس طرح کہو جس طرح رسول اللہ ﷺ کسی مریض کی عیادت کرتے وقت فرمایا کرتے تھے: «اللَّهُمَّ أَذْهِبْ عَنْهُ مَا يَجِدُ، وَآجِرْهُ فِيمَا ابْتَلَيْتَهُ» ”اے اللہ! اسے جو تکلیف لاحق ہے اسے دور فرما دے، اور جس آزمائش میں تو نے اسے ڈالا ہے اس پر اسے اجر عطا فرما۔““ اس روایت کی سند اس کے بعض راویوں کے مجہول ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے۔