إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الديات وأسنان الإبل وتقومتها— دیتوں کا بیان، اور (دیت کے) اونٹوں کی عمروں اور ان کی قیمت لگانے کا ذکر۔
باب ما لا دية فيه باب: جن صورتوں میں دیت نہیں۔
حدیث نمبر: 3419
قَالَ: وَثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ لَيْثِ بْنِ أَبِي سُلَيْمٍ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ أَبِي حَكِيمٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:
" مِنِ اطَّلَعَ مِنْ (قُتْرَةٍ ) إِلَى قَوْمٍ فَفُقِئَتْ عَيْنُهُ فَهِيَ هَدَرٌ ". هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ لَيْثٍ.ترجمہ
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص کسی سوراخ یا جِھری سے کسی قوم کے (گھر میں) جھانکے اور (اس دوران) اس کی آنکھ پھوڑ دی جائے تو وہ رائیگاں ہے (یعنی اس کا کوئی قصاص یا دیت نہیں ہے)۔“ لیث بن ابی سلیم کے حافظے کی کمزوری کی وجہ سے یہ سند ضعیف ہے۔