إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الصداق وفيه الوليمة— مہر کا بیان، اور اس میں ولیمے کا ذکر۔
باب ما جاء في الوليمة باب: ولیمے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ: ثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَبَنَا حُمَيْدٌ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: "أَوْلَمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى زَيْنَبَ فَأَشْبَعَ الْمُسْلِمِينَ خُبْزًا وَلَحْمًا، ثُمَّ خَرَجَ فَصَنَعَ كَمَا يَصْنَعُ إِذَا تَزَوَّجَ، فَأَتَى أُمَّهَاتِ الْمُؤْمِنِينَ فَسَلَّمَ عَلَيْهِنَّ وَسَلَّمْنَ عَلَيْهِ وَدَعَا لَهُنَّ، ثُمَّ رَجَعَ وَأَنَا مَعَهُ فَإِذَا هُوَ بِرَجُلَيْنِ قَدْ جَرَى بِهِمَا الْحَدِيثُ فِي نَاحِيَةٍ مِنَ الْبَيْتِ، فَرَجَعَ، فَلَمَّا رَأَى الرَّجُلَانِ ذَلِكَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ رَجَعَ وَثَبَا فَزِعَيْنِ، فَلَا أَدْرِي أَنَا أَخْبَرْتُهُ أَوْ مَنْ أَخْبَرَهُ، فَرَجَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. هَذَا إِسْنَادٌ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”نبی کریم ﷺ نے سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے نکاح پر ولیمہ کیا تو مسلمانوں کو سیر ہو کر روٹی اور گوشت کھلایا، پھر آپ ﷺ وہاں سے تشریف لائے اور حسبِ معمول جیسا کہ آپ ﷺ نکاح کے موقع پر کیا کرتے تھے، امہات المؤمنین کے پاس تشریف لے گئے، انہیں سلام کیا اور انہوں نے بھی آپ ﷺ کو سلام کیا اور آپ ﷺ نے ان کے حق میں دعا فرمائی، پھر آپ ﷺ واپس پلٹے اور میں بھی آپ ﷺ کے ہمراہ تھا، تو اچانک آپ ﷺ نے دیکھا کہ دو آدمی گھر کے ایک گوشے میں باتوں میں مشغول ہیں، چنانچہ آپ ﷺ دوبارہ واپس تشریف لے گئے، جب ان دونوں اشخاص نے دیکھا کہ نبی کریم ﷺ واپس پلٹ گئے ہیں تو وہ گھبرا کر فوراً اٹھ کھڑے ہوئے، مجھے یاد نہیں کہ میں نے آپ ﷺ کو ان کے چلے جانے کی خبر دی یا کسی اور نے بتلایا، بہرصورت رسول اللہ ﷺ دوبارہ تشریف لے آئے۔“ اس روایت کی سند کے تمام راوی ثقہ اور معتبر ہیں۔