❮
❯
حدیث نمبر: 3054
قَالَ مُسَدَّدٌ : وَثَنَا يَزِيدُ ، ثَنَا سَلَمَةُ بْنُ عَلْقَمَةَ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ الْعَدَوِيِّ، عَنْ أَبِي الدَّهْمَاءِ "أَنَّهُ تَصَدَّقَ عَلَى أُمِّهِ بِجِارِيَةٍ لَهَا كَاتَبَهَا، فَمَاتَتِ الْأُمُّ وَعَلَيْهَا بَقِيَّةٌ مِنْ مُكَاتَبَتِهَا، قَالَ: فَسَأَلَتْ عِمْرَانَ بْنَ حُصَيْنٍ، قَالَ: أَنْتَ تَرِثُ أُمَّكَ، وَأَنْ تَقْسِمَهَا فِي ذِي قَرَابَتِهَا أَحَبُّ إِلَيَّ".
ترجمہ

ابو الدہماء سے روایت ہے کہ انہوں نے اپنی والدہ کو ایک ایسی لونڈی صدقہ میں دی جس سے انہوں نے مکاتبت (آزادی کا معاہدہ) کر رکھا تھا، پھر ان کی والدہ کا انتقال ہو گیا جبکہ اس لونڈی کے ذمے مکاتبت کی کچھ رقم ابھی باقی تھی، انہوں نے اس متعلق سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا تو آپ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: ”تم اپنی والدہ کے وارث ہو، لیکن اسے (لونڈی یا اس کے بدل کو) ان کے قریبی رشتہ داروں میں تقسیم کر دینا میرے نزدیک زیادہ پسندیدہ ہے“۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الفرائض / حدیث: 3054
درجۂ حدیث محدثین: سكت عنه البوصيري، موقوف؛ إسناده صحيح
تخریج حدیث «يزيد بن زريع وسلمة بن علقمة وحميد بن هلال وأبو الدهماء قرفة بن بهيس: ثقات (من الحفظ)؛ وهو قول عمران بن حصين.»