إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الفرائض— وراثت (فرائض) کا بیان۔
باب فيمن تصدق بصدقة فردها إليه الميراث، وما جاء فيمن مات فأعطى ماله لأحد من قبيلته أو لأهل قريته باب: جس نے کوئی صدقہ کیا پھر میراث نے اسے اسی کی طرف لوٹا دیا؛ اور جو فوت ہوا تو اس کا مال اس کے قبیلے کے کسی فرد یا اس کی بستی والوں کو دے دیا گیا، اس کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
قَالَ مُسَدَّدٌ : وَثَنَا يَحْيَى ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ حُمْيَدٍ الْأَعْرَجِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ، عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ "أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ أَعْطَى أُمَّهُ حَدِيقَةً لَهُ فَمَاتَتْ، فَقَالَ هُوَ: أَنَا أَحَقُّ بِهِ، وَقَالَ إِخْوَتُهُ: نَحْنُ شَرْعٌ سَوَاءٌ، فَاخْتَصَمُوا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : هُوَ مِيرَاثٌ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: "نَحَلَ رَجُلٌ مِنَّا أُمَّهُ نَخْلًا لَهُ حَيَاتَهَا، فَلَمَّا مَاتَتْ قَالَ: أَنَا أَحَقُّ بِنَخْلِي، فَقَضَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَيْهِ أَنَّهَا مِيرَاثٌ".سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انصار کے ایک شخص نے اپنی والدہ کو اپنا ایک باغ ہدیہ کیا، پھر ان کی وفات ہوگئی تو اس شخص نے کہا کہ ”میں اس کا زیادہ حق دار ہوں“، جبکہ اس کے بھائیوں کا کہنا تھا کہ ”ہم سب اس میں برابر کے شریک ہیں“، چنانچہ وہ اپنا جھگڑا لے کر رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یہ اب میراث ہے“، اسی طرح امام ابوبکر بن ابی شیبہ کی روایت میں سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہمارے ایک آدمی نے اپنی والدہ کو زندگی بھر کے لیے کھجور کے کچھ درخت عطیہ کیے، جب ان کا انتقال ہوا تو اس نے کہا کہ ”میں اپنے کھجور کے درختوں کا زیادہ حق دار ہوں“، تو نبی کریم ﷺ نے اس کے خلاف یہ فیصلہ فرمایا کہ ”بیشک وہ اب میراث ہے“۔