إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الوصايا— وصیتوں کا بیان۔
باب الوصية بتقوى الله باب: اللہ کے تقویٰ کی وصیت کا بیان۔
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : وَثَنَا مُصْعَبُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُصْعَبٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ قُدَامَةَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ قَالَ: "رَأَيْتُ الْحَجَّاجَ يَضْرِبُ عَبَّاسَ بْنَ سَهْلٍ فِي أَمْرِ ابْنِ الزُّبَيْرِ، فَأَتَاهُ سَهْلُ بْنُ سَعْدٍ - وَهُوَ شَيْخٌ كَبِيرٌ لَهُ ضَفِيرَتَانِ وَعَلَيْهِ ثَوْبَانِ: إِزَارٌ وَرِدَاءٌ - قَالَ: فَوَقَفَ بَيْنَ السِّمَاطَيْنِ فَقَالَ: يَا حَجَّاجُ أَلَا تَحْفَظُ فِينَا وَصِيَّةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: وَمَا أَوْصَى بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيكُمْ؟ قَالَ: أَوْصَى أَنْ يُحْسَنَ إِلَى مُحْسِنِ الْأَنْصَارِ، وَيُعْفَى عَنْ مُسِيئِهِمْ، قَالَ: فَأَرْسَلَهُ".
هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ ابْنِ حِبَّانَ.قدامہ بن ابراہیم بیان کرتے ہیں کہ میں نے حجاج بن یوسف کو دیکھا کہ وہ سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہ کے معاملے کی پاداش میں عباس بن سہل کو مار رہا تھا، پس ان کے پاس سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ تشریف لائے، جو کہ ایک نہایت سن رسیدہ بزرگ تھے، آپ رضی اللہ عنہ کی دو مینڈھیاں (بالوں کی لٹیں) تھیں اور زیبِ تن دو کپڑے یعنی تہبند اور چادر تھی، آپ رضی اللہ عنہ دونوں صفوں کے درمیان کھڑے ہوئے اور فرمایا: ”اے حجاج! کیا تو ہمارے بارے میں رسول اللہ ﷺ کی وصیت کا پاس نہیں کرتا؟“ اس نے پوچھا: رسول اللہ ﷺ نے آپ لوگوں کے متعلق کیا وصیت فرمائی تھی؟ انہوں نے فرمایا: ”آپ ﷺ نے وصیت فرمائی تھی کہ انصار کے نیکوکاروں کے ساتھ احسان کا معاملہ کیا جائے اور ان کے خطا کاروں سے درگزر کیا جائے“، تو حجاج نے انہیں رہا کر دیا۔ یہ اسناد امام ابن حبان کی شرط پر صحیح ہے۔