إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الوصايا— وصیتوں کا بیان۔
باب الوصية بتقوى الله باب: اللہ کے تقویٰ کی وصیت کا بیان۔
قَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ : ثَنَا قُرَّةُ بْنُ خَالِدٍ، ثَنَا ضِرْغَامَةُ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: "أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رَكْبِ الْحَيِّ، فَلَمَّا أَرَدْتُ الرُّجُوعَ قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَوْصِنِي، قَالَ: اتَّقِ اللَّهَ، وَإِذَا كُنْتَ فِي مَجْلِسٍ فَقُمْتَ، فَسَمِعْتَهُمْ يَقُولُونَ مَا يُعْجِبُكَ فَائْتِهِ، وَإِذَا سَمِعْتَهُمْ يَقُولُونَ مَا تَكْرَهُ فَلَا تَأْتِهِ".
رَوَاهُ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ قَالَ: ثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَمْرٍو، ثَنَا قُرَّةُ بْنُ خَالِدٍ ... فَذَكَرَهُ.
هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ، وَضِرْغَامَةُ هُوَ ابْنُ عُلَيْبَةَ بْنِ حَرْمَلَةَ، ذَكَرَهُمَا ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ، وَبَاقِي رِجَالِ الْإِسْنَادِ ثِقَاتٌ.سیدنا حرملہ بن ایاس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا: ”میں اپنے قبیلے کے ایک وفد کے ساتھ رسول اللہ ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا، پھر جب میں نے واپسی کا ارادہ کیا تو عرض کی: اے اللہ کے رسول! مجھے کوئی وصیت فرمائیے، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اللہ کا تقویٰ اختیار کرو، اور جب تم کسی مجلس میں ہو اور پھر وہاں سے اٹھو، تو اگر تم انہیں ایسی (خیر کی) باتیں کرتے ہوئے سنو جو تمہیں پسند آئیں تو ان کے پاس (دوبارہ) آ جایا کرو، اور اگر تم انہیں ایسی باتیں کرتے سنو جو تمہیں ناپسند ہوں تو ان کے پاس نہ جایا کرو۔““ یہ سند صحیح ہے، اور ضرغامہ بن علیبہ بن حرملہ اور ان کے والد علیبہ کو امام ابنِ حبان نے اپنی کتاب ’الثقات‘ میں ذکر کیا ہے، جبکہ سند کے باقی تمام راوی بھی ثقہ اور معتبر ہیں۔