إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب اللقطة— گری پڑی چیز (لقطہ) کا بیان۔
باب الجعالة باب: جعالہ کا بیان۔
حدیث نمبر: 2997
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ، ثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ "أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَعَلَ جُعْلَ الْآبِقِ إِذَا أُخِذَ خَارِجًا مِنَ الْمِصْرِ عَشَرَةَ دَرَاهِمَ".
(رَوَاهُ مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ). ترجمہ
عبد اللہ بن دینار رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ ”نبی کریم ﷺ نے اس بھاگے ہوئے غلام کی بابت جو شہر کی حدود سے باہر پکڑا جائے، اسے واپس لانے والے کے لیے بطور صلہ و انعام دس درہم کی رقم مقرر فرمائی۔“ اسے امام مسدد بن مسرہد نے روایت کیا ہے۔