إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الهبات وفيه عطية الرجل ولده— ہبہ کا بیان، اور اس میں آدمی کا اپنی اولاد کو عطیہ دینے کا ذکر۔
باب من أهديت إليه هدية وعنده قوم فهم شركاؤه فيها باب: جسے کوئی ہدیہ دیا جائے اور اس کے پاس کچھ لوگ موجود ہوں تو وہ اس میں اس کے شریک ہیں۔
حدیث نمبر: 2974
قَالَ إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ : أَبَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْعَطَّارُ الْحِمْصِيُّ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ الْعَلَاءِ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ أَتَتْهُ هَدِيَّةٌ وَعِنْدَهُ قَوْمٌ جُلُوسٌ فَهُمْ شُرَكَاؤُهُ فِيهَا".
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ يَحْيَى بْنِ الْعَلَاءِ. ترجمہ
امام بخاری فرماتے ہیں کہ ”یہ روایت ثابت نہیں ہے۔“ سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کے پاس کوئی ہدیہ (تحفہ) آئے اور اس وقت اس کے پاس کچھ لوگ بیٹھے ہوں تو وہ (بیٹھے ہوئے تمام افراد) اس ہدیے میں اس کے شریک ہیں۔“ یہ سند یحییٰ بن علاء کے ضعف کی بنا پر ضعیف ہے۔