❮
❯
حدیث نمبر: 2550
عَنْ مَنْبُوذٍ، عَنْ أُمِّهِ قَالَتْ: "كُنْتُ عِنْدَ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - إِذْ أَتَتْهَا مَوْلَاةٌ لَهَا فَقَالَتْ: إِنِّي اسْتَلَمْتُ الْحَجَرَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ بِسَبْعٍ طُفْتُهُ. فَقَالَتْ: لَا أَجْرَ لَكِ - مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا - هَلَّا كَبَّرْتِ وَعَقَدْتِ وَمَرَرْتِ، أَرَدْتِ أَنْ تُدَافِعِي الرِّجَالَ!" رَوَاهُ مُسَدَّدٌ .
ترجمہ

منبوذ اپنی والدہ سے روایت کرتے ہیں، وہ فرماتی ہیں کہ میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر تھی کہ ان کی ایک آزاد کردہ لونڈی ان کے پاس آئی اور عرض کرنے لگی: ”میں نے (بیت اللہ کے) سات چکر لگائے اور ان کے دوران تین مرتبہ حجرِ اسود کا استلام کیا (اسے چھوا یا بوسہ دیا)۔“ تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے دو یا تین مرتبہ فرمایا: ”تجھے اس پر کوئی اجر نہیں ملا، تو نے صرف تکبیر کہہ کر، اشارہ کر کے آگے گزر جانا کیوں بہتر نہ سمجھا؟ کیا تو مردوں کے ساتھ دھکم پیل کرنا چاہتی تھی!“ اس روایت کو امام مسدد نے نقل کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الحج / حدیث: 2550
درجۂ حدیث محدثین: سكت عنه البوصيري، موقوف؛ إسناده ضعيف؛ منبوذ وأمه مقبولان ولم يتابعا
تخریج حدیث «منبوذ بن أبي سليمان المكي: مقبول؛ أم منبوذ: مقبولة (التقريب)»