إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الحج— حج کا بیان۔
باب في المرأة تكبر وتعقد ولا تستلم الحجر وما جاء في طوافها منتقبة وفيمن رأى امرأة في الطواف فأعجبته باب: عورت (طواف میں) تکبیر کہے، (انگلیوں پر) گنے اور حجرِ اسود کا استلام نہ کرے، اور اس کے نقاب پہن کر طواف کرنے اور اس شخص کے بارے میں جو کچھ آیا ہے جس نے طواف میں کسی عورت کو دیکھا تو وہ اسے اچھی لگی۔
حدیث نمبر: 2551
وَعَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ: "أَنَّ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - كَانَتْ تَطُوفُ بِالْبَيْتِ مُنْتَقِبَةً قَالَ: وَكَانَ عَطَاءٌ يَكْرَهُهُ حَتَّى حَدَّثْتُهُ هَذَا الْحَدِيثَ، فَكَانَ بَعْدَ ذَلِكَ يُفْتِي بِهِ". رَوَاهُ مُسَدَّدٌ .ترجمہ
سیدہ صفیہ بنت شیبہ سے روایت ہے کہ ”سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیت اللہ کا طواف نقاب اوڑھ کر کیا کرتی تھیں“، (راوی) کہتے ہیں کہ امام عطاء بن ابی رباح اس عمل کو ناپسند کرتے تھے یہاں تک کہ میں نے انہیں یہ حدیث سنائی، تو اس کے بعد وہ اسی کے مطابق فتویٰ دینے لگے۔ اسے امام مسدد نے روایت کیا ہے۔