إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الحج— حج کا بیان۔
باب في الإحرام وفضله والتلبية وما جاء في التلبية في الأماكن المقدسة باب: احرام اور اس کی فضیلت، اور تلبیہ کا بیان، اور مقدس مقامات میں تلبیہ کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 2486
وَعَنْ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ "أَنَّهُ أَفَاضَ مِنْ عَرَفَةَ وَكَانَتْ تَلْبِيَتُهُ: لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ، إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ. وَهُوَ عَلَى بَعِيرٍ يُعْنِقُ، وَالْإِبِلُ تُعْنِقُ مَا تُدْرِكُهُ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِجَهَالَةِ بَعْضِ رُوَاتِهِ.ترجمہ
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”وہ عرفات سے (مزدلفہ کی طرف) روانہ ہوئے اور ان کا تلبیہ (پکار) یہ تھی: «لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ، إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ» ”میں حاضر ہوں اے اللہ! میں حاضر ہوں، میں حاضر ہوں، تیرا کوئی شریک نہیں، میں حاضر ہوں، یقیناً تمام تعریفیں اور نعمتیں تیرے ہی لیے ہیں“؛ اس وقت وہ ایک ایسے اونٹ پر سوار تھے جو تیز رفتاری سے چل رہا تھا اور دیگر اونٹ تیز چلنے کے باوجود اسے پا نہیں رہے تھے“۔ اسے امام مسدد نے روایت کیا ہے، تاہم اس کی سند ضعیف ہے کیونکہ اس کے بعض راوی مجہول (نامعلوم) ہیں۔