إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الحج— حج کا بیان۔
باب في الإحرام وفضله والتلبية وما جاء في التلبية في الأماكن المقدسة باب: احرام اور اس کی فضیلت، اور تلبیہ کا بیان، اور مقدس مقامات میں تلبیہ کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 2485
عَنْ يَحْيَى بْنِ سِيرِينَ "أَنَّهُ حَجَّ مَعَ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، فَحَدَّثَنَا أَنَّهُ أَحْرَمَ مِنَ الْعَقِيقِ. قَالَ: وَكَانَ يَقُولُ فِي تَلْبِيَتِهِ: لَبَّيْكَ حَجًّا حَقًّا تَعَبُّدًا وَرِقًّا".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ ، وَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.ترجمہ
یحییٰ بن سیرین سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے ساتھ حج کیا، پس انہوں نے ہمیں بتایا کہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے مقامِ عقیق سے احرام باندھا اور وہ اپنی تلبیہ میں یہ فرما رہے تھے: «لَبَّيْكَ حَجًّا حَقًّا تَعَبُّدًا وَرِقًّا» ”میں حاضر ہوں، سچا حج کرنے کے لیے، بندگی اور غلامی کا اظہار کرتے ہوئے“۔ اس روایت کو امام مسدد نے نقل کیا ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔