إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الحج— حج کا بیان۔
باب الاختيار في إفراد الحج والتمتع بالعمرة باب: حجِ افراد اور حجِ تمتع میں اختیار کا بیان۔
حدیث نمبر: 2469
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ : "إِنْ تُفَرِّقُوا بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ تَكُنِ الْعُمْرَةُ فِي غَيْرِ أَشْهُرِ الْحَجِّ أَتَمَّ لِحَجِّ أَحَدِكُمْ وَأَتَمَّ لِعُمْرَتِهِ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ بِسَنَدٍ صَحِيحٍ، وَالْبَيْهَقِيُّ فِي الْكُبْرَى.ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اگر تم حج اور عمرہ کے درمیان تفریق کرو (یعنی دونوں کو الگ الگ ادا کرو) تو حج کے مہینوں کے علاوہ دیگر ایام میں عمرہ کی ادائیگی تم میں سے ہر ایک کے حج اور اس کے عمرہ دونوں کی کامل ترین صورت ہوگی۔“ اسے امام مسدد نے سندِ صحیح کے ساتھ اور امام بیہقی نے السنن الکبریٰ میں روایت کیا ہے۔