إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الحج— حج کا بیان۔
باب الاختيار في إفراد الحج والتمتع بالعمرة باب: حجِ افراد اور حجِ تمتع میں اختیار کا بیان۔
حدیث نمبر: 2468
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ: "لَوِ اعْتَمَرْتُ ثُمَّ اعْتَمَرْتُ ثُمَّ حَجَجْتُ لَتَمَتَّعْتُ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ مَوْقُوفًا بِسَنَدٍ صَحِيحٍ.ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں نے امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ ”اگر میں ایک بار عمرہ کروں، پھر دوبارہ عمرہ کروں اور پھر حج کا ارادہ کروں تو میں ضرور حجِ تمتع ہی اختیار کروں۔“ اسے امام مسدد نے موقوفاً صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔