إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الحج— حج کا بیان۔
باب الاختيار في إفراد الحج والتمتع بالعمرة باب: حجِ افراد اور حجِ تمتع میں اختیار کا بیان۔
حدیث نمبر: 2470
وَعَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "مَنْ شَاءَ مِنْكُمْ أَنْ يُهِلَّ بِعُمْرَةٍ فَلْيَفْعَلْ، وَأَفْرَدَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْحَجَّ وَلَمْ يَعْتَمِرْ".
رَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ. ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے جو شخص عمرے کا تلبیہ پکارنا (احرام باندھنا) چاہے وہ ایسا کر لے“، اور رسول اللہ ﷺ نے صرف حج کا احرام باندھا (حجِ افراد کیا) اور آپ ﷺ نے اس کے ساتھ عمرہ نہیں کیا، اس حدیث کو محمد بن یحییٰ بن ابی عمر نے روایت کیا ہے۔