إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الحج— حج کا بیان۔
باب العمل الصالح وفضله في عشر ذي الحجة باب: ذی الحجہ کے (پہلے) دس دنوں میں نیک عمل اور اس کی فضیلت کا بیان۔
وَعَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَا مِنْ أَيَّامٍ أَفْضَلُ عِنْدَ اللَّهِ مِنْ أَيَّامِ عَشْرِ ذِي الْحِجَّةِ. قَالَ: فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هُنَّ أَفْضَلُ أَمْ عِدَّتُهُنَّ جِهَادًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ؟ قَالَ: هُنَّ أَفْضَلُ مِنْ عِدَّتِهِنَّ جِهَادًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ إِلَّا عَفِيرًا يُعَفِّرُ وَجْهَهُ فِي التُّرَابِ، وَمَا مِنْ يَوْمٍ أَفْضَلُ عِنْدَ اللَّهِ مِنْ يَوْمِ عَرَفَةَ، يَنْزِلُ اللَّهُ إِلَى السَّمَاءِ الدُّنْيَا فَيُبَاهِي بِأَهْلِ الْأَرْضِ أَهْلَ السَّمَاءِ، فَيَقُولُ: انْظُرُوا إِلَى عِبَادِي شُعْثًا غُبْرًا ضَاحِينَ، جَاءُوا مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ وَلَمْ يَرَوْا رَحْمَتِي وَلَا عَذَابِي. فَلَمْ يُرَ يَوْمًا أَكْثَرَ عَتِيقًا مِنَ النَّارِ مِنْ يَوْمِ عَرَفَةَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ ، وَالْبَزَّارُ ، وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ.سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کے نزدیک ذوالحجہ کے (ابتدائی) دس ایام سے زیادہ فضیلت والے کوئی اور ایام نہیں ہیں“، ایک شخص نے سوال کیا: اے اللہ کے رسول! کیا یہ ایام اللہ کی راہ میں کیے جانے والے اتنی ہی مدت کے جہاد سے بھی افضل ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ اللہ کی راہ میں اتنے ایام کے جہاد سے بھی افضل ہیں سوائے اس شخص کے جو (میدانِ کارزار میں) اپنا چہرہ مٹی میں لت پت کر دے، اور اللہ عزوجل کے ہاں یومِ عرفہ سے بڑھ کر فضیلت والا کوئی دن نہیں ہے، اللہ سبحانہ و تعالیٰ آسمانِ دنیا پر نزولِ اجلال فرماتا ہے اور اہلِ زمین کی وجہ سے آسمان والوں کے سامنے فخر فرماتے ہوئے کہتا ہے: میرے ان بندوں کی طرف دیکھو جو پراگندہ بال، غبار آلود اور دھوپ میں تپتے ہوئے ہر دور دراز کے راستے سے آئے ہیں، انہوں نے نہ تو میری رحمت کو دیکھا ہے اور نہ ہی میرے عذاب کو، چنانچہ یومِ عرفہ سے بڑھ کر کوئی ایسا دن نہیں دیکھا گیا جس میں آگ سے اتنی کثرت کے ساتھ لوگوں کو خلاصی دی جاتی ہو“۔ اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ موصلی، بزار اور ابن حبان نے اپنی صحیح میں روایت کیا ہے۔