إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الحج— حج کا بیان۔
باب في الحج من عمان وألا يحرم بالحج إلا في أشهر الحج باب: عُمان سے حج کرنے، اور حج کے مہینوں کے علاوہ حج کا احرام نہ باندھنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 2440
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: "مِنَ السُّنَّةِ أَلَّا يُحْرِمَ بِالْحَجِّ، إِلَّا فِي أَشْهُرِ الْحَجِّ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ وَالدَّارَقُطْنِيُّ وَالْبَيْهَقِيُّ .
وَرَوَاهُ ابْنُ خُزَيْمَةَ وَالْحَاكِمُ وَعَنْهُ الْبَيْهَقِيُّ أَيْضًا بِلَفْظِ: "لَا يُحْرِمُ بِالْحَجِّ إِلَّا فِي أَشْهُرِ الْحَجِّ؛ فَإِنَّ سُنَّةَ الْحَجِّ أَلَّا يُحْرِمَ بِالْحَجِّ إِلَّا فِي أَشْهُرِ الْحَجِّ ".ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”سنت یہ ہے کہ حج کا احرام نہ باندھا جائے مگر صرف حج کے مہینوں میں“، اسے احمد بن منیع، دارقطنی اور بیہقی نے روایت کیا ہے، نیز ابن خزیمہ اور حاکم نے، اور انہی کی سند سے بیہقی نے ان الفاظ کے ساتھ بھی نقل کیا ہے کہ ”کوئی شخص حج کا احرام نہ باندھے مگر حج کے مہینوں میں؛ کیونکہ حج کا مسنون طریقہ یہی ہے کہ حج کا احرام صرف حج کے مہینوں ہی میں باندھا جائے“۔