إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الحج— حج کا بیان۔
باب في الحج من عمان وألا يحرم بالحج إلا في أشهر الحج باب: عُمان سے حج کرنے، اور حج کے مہینوں کے علاوہ حج کا احرام نہ باندھنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 2439
عَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "إِنِّي لَأَعْلَمُ أَرْضًا يُقَالُ لَهَا: عُمَانُ، يَنْضَحُ بِنَاحِيَتَيْهَا الْبَحْرُ، لَلْحَجَّةُ مِنْهَا خَيْرٌ مِنَ الْحَجَّتَيْنِ مِنْ غَيْرِهَا".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَأَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، وَالْحَارِثُ وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ بِسَنَدٍ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”بے شک میں ایک ایسی سرزمین کو جانتا ہوں جسے 'عمان' کہا جاتا ہے، جس کے دونوں اطراف میں سمندر ٹھاٹھیں مارتا ہے، وہاں سے (حج کی ادائیگی کے لیے آنا) دیگر مقامات سے کیے جانے والے دو حجوں سے بہتر ہے۔“ اسے ابوبکر بن ابی شیبہ، احمد بن منیع، حارث اور احمد بن حنبل نے ایسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے جس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔