إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الحج— حج کا بیان۔
باب كيفية المشي إذا عيي وما جاء في المركب الهنيء باب: تھک جائے تو چلنے کا طریقہ، اور آرام دہ سواری کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 2420
وَعَنْ نَافِعِ بْنِ الْحَارِثِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مِنْ سَعَادَةِ الْمَرْءِ الْمُسْلِمِ: الْمَسْكَنُ الْوَاسِعُ، وَالْجَارُ الصَّالِحُ، وَالْمَرْكَبُ الْهَنِيءُ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ وَابْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ بِسَنَدٍ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.ترجمہ
سیدنا نافع بن حارث رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”مسلمان شخص کی خوش بختی اور سعادت مندی کے اسباب میں سے کشادہ مکان، نیک و صالح پڑوسی اور عمدہ و باسہولت سواری ہے۔“ اس حدیث کو امام مسدد، ابن ابی شیبہ اور عبد بن حمید نے ایسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے جس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔