إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الحج— حج کا بیان۔
باب كيفية المشي إذا عيي وما جاء في المركب الهنيء باب: تھک جائے تو چلنے کا طریقہ، اور آرام دہ سواری کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 2421
وَعَنْ زِيَادِ بْنِ مِخْرَاقٍ قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ قُرَّةَ - أَوْ قُرَّةَ، أَبُو بَكْرٍ يَشُكُّ - يُحَدِّثُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "ثَلَاثٌ مِنْ نَعِيمِ الدُّنْيَا وَإِنْ كَانَ لَا نَعِيمَ لَهَا: مَرْكَبٌ وَطِيءٌ، وَالْمَرْأَةُ الصَّالِحَةُ، وَالْمَنْزِلُ الْوَاسِعُ ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ أَبِي أُمَامَةَ وَغَيْرِهِ، وَسَيَأْتِي فِي كِتَابِ النِّكَاحِ.ترجمہ
ابن قرہ رحمہ اللہ یا سیدنا قرہ رضی اللہ عنہ (ابو بکر بن ابی شیبہ کو شک ہے) سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تین چیزیں دنیا کی نعمتوں میں سے ہیں، اگرچہ (حقیقت میں) دنیا کی کوئی نعمت نہیں: آرام دہ سواری، نیک و صالحہ عورت اور وسیع و کشادہ مکان۔“ اسے امام ابو بکر بن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ ہیں، نیز اس حدیث کے سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ اور دیگر صحابہ سے شواہد بھی موجود ہیں جن کا تذکرہ آگے کتاب النکاح میں آئے گا۔