إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الصوم— روزے کا بیان۔
باب ما جاء في ليلة القدر وعلامتها فيه حديث جابر بن سمرة وكعب بن مالك وعائشة، وتقدم كل ذلك في آخر كتاب النوافل باب: لیلۃ القدر اور اس کی علامت کے بارے میں جو کچھ آیا ہے — اس میں سیدنا جابر بن سمرہ، سیدنا کعب بن مالک اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہم کی احادیث ہیں، اور یہ سب کتاب النوافل کے آخر میں گزر چکی ہیں۔
حدیث نمبر: 2380
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُوقِظُ أَهْلَهُ فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ وَيَرْفَعُ الْمِئْزَرَ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَالتِّرْمِذِيُّ دُونَ قَوْلِهِ: "وَيَرْفَعُ الْمِئْزَرَ".ترجمہ
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ (رمضان کے) آخری عشرے میں اپنے گھر والوں کو (عبادت کے لیے) بیدار فرمایا کرتے تھے اور اپنا تہبند کس لیا کرتے تھے۔“ اسے امام ابو یعلیٰ نے روایت کیا ہے اور اس کے راوی ثقہ ہیں، جبکہ امام ترمذی نے اسے ”اور اپنا تہبند کس لیتے تھے“ کے الفاظ کے بغیر روایت کیا ہے۔