إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الصوم— روزے کا بیان۔
باب ما جاء في ليلة القدر وعلامتها فيه حديث جابر بن سمرة وكعب بن مالك وعائشة، وتقدم كل ذلك في آخر كتاب النوافل باب: لیلۃ القدر اور اس کی علامت کے بارے میں جو کچھ آیا ہے — اس میں سیدنا جابر بن سمرہ، سیدنا کعب بن مالک اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہم کی احادیث ہیں، اور یہ سب کتاب النوافل کے آخر میں گزر چکی ہیں۔
وَعَنْهُ أَنَّ الْجُهَنِيَّ قَالَ: "يَا رَسُولَ اللَّهِ، نَحْنُ بِحَيْثُ قَدْ عَلِمْتَ، وَلَا نَسْتَطِيعُ أَنْ نَحْضُرَ هَذَا الشَّهْرَ، فَأَخْبِرْنَا بِلَيْلَةِ الْقَدْرِ. قَالَ: احْضُرِ السَّبْعَ الْأَوَاخِرَ مِنَ الشَّهْرِ. قَالَ: لَا أَسْتَطِيعُ ذَلِكَ. قَالَ: الْتَمِسْهَا لَيْلَةَ سَابِعَةٍ تَبْقَى، وَهِيَ هَذِهِ اللَّيْلَةُ. قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ هَذِهِ لَيْلَةُ ثَلَاثٍ وَعِشْرِينَ، وَهِيَ لِثَمَانٍ يَبْقَيْنَ. فَقَالَ: (كَذَا ) هَذَا الشَّهْرُ يَنْقُصُ، وَهِيَ لِسَبْعٍ يَبْقَيْنَ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى .سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا جہنی رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ ﷺ! ہم جس مقام پر مقیم ہیں وہ آپ کے علم میں ہے اور ہمارے لیے ممکن نہیں کہ ہم (مدینہ منورہ میں) اس پورے مہینے کے لیے حاضر رہ سکیں، لہٰذا آپ ہمیں لیلۃ القدر کے بارے میں بتا دیں۔“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”مہینے کی آخری سات راتوں میں حاضر ہو جایا کرو۔“ انہوں نے عرض کیا کہ میں اتنی بھی استطاعت نہیں رکھتا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”پھر اسے اس رات میں تلاش کرو جب (مہینہ ختم ہونے میں) سات راتیں باقی رہ جائیں اور وہ یہی رات ہے۔“ راوی کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ ﷺ! یہ تو تئیسویں رات ہے اور اس حساب سے تو آٹھ راتیں باقی بچتی ہیں؟“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یہ مہینہ کم (یعنی انتیس دن کا) ہو جائے گا، چنانچہ اب سات ہی راتیں باقی رہ گئی ہیں۔“ اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ نے روایت کیا ہے۔