إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الصوم— روزے کا بیان۔
باب ما جاء في ليلة القدر وعلامتها فيه حديث جابر بن سمرة وكعب بن مالك وعائشة، وتقدم كل ذلك في آخر كتاب النوافل باب: لیلۃ القدر اور اس کی علامت کے بارے میں جو کچھ آیا ہے — اس میں سیدنا جابر بن سمرہ، سیدنا کعب بن مالک اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہم کی احادیث ہیں، اور یہ سب کتاب النوافل کے آخر میں گزر چکی ہیں۔
حدیث نمبر: 2371
وَعَنْ مُجَاهِدٍ: "أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ الْجُهَنِيَّ بِلَيْلَةِ ثَلَاثٍ وَعِشْرِينَ". رَوَاهُ مُسَدَّدٌ مُرْسَلًا.ترجمہ
مجاہد رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ ”نبی کریم ﷺ نے سیدنا جہنی رضی اللہ عنہ کو تیئیسویں رات کا حکم دیا“، اسے امام مسدد نے مرسل طور پر روایت کیا ہے۔