إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الصوم— روزے کا بیان۔
باب ما جاء في ليلة القدر وعلامتها فيه حديث جابر بن سمرة وكعب بن مالك وعائشة، وتقدم كل ذلك في آخر كتاب النوافل باب: لیلۃ القدر اور اس کی علامت کے بارے میں جو کچھ آیا ہے — اس میں سیدنا جابر بن سمرہ، سیدنا کعب بن مالک اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہم کی احادیث ہیں، اور یہ سب کتاب النوافل کے آخر میں گزر چکی ہیں۔
حدیث نمبر: 2370
وَعَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "لَيْلَةُ الْقَدْرِ لَيْلَةُ سَبْعٍ وَعِشْرِينَ". رَوَاهُ مُسَدَّدٌ مَوْقُوفًا.ترجمہ
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”لیلۃ القدر ستائیسویں رات ہے۔“ اسے امام مسدد نے موقوفاً روایت کیا ہے۔