إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الصوم— روزے کا بیان۔
باب الصوم والفطر في السفر وما جاء في صوم المحاصر والمقاتل والمتطوع يدخل في الصوم نهارا قبل الزوال باب: سفر میں روزہ رکھنے اور چھوڑنے کا بیان، اور محصور اور لڑنے والے کے روزے، اور نفل روزے دار کے زوال سے پہلے دن میں روزہ شروع کرنے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 2357
وَعَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ: "أَفْطِرُوا فَإِنَّهُ يَوْمُ قِتَالٍ". رَوَاهُ مُسَدَّدٌ مُرْسَلًا، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.ترجمہ
عبید بن عمیر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فتحِ مکہ کے دن ارشاد فرمایا: ”تم لوگ روزہ افطار کر لو (روزہ نہ رکھو) کیونکہ یہ قتال کا دن ہے۔“ اسے امام مسدد نے مرسلًا روایت کیا ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ (قابلِ اعتماد) ہیں۔